ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ہزاری باغ کے گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی

ہزاری باغ کے گاؤں میں فرقہ وارانہ کشیدگی

Mon, 06 Feb 2017 10:04:43  SO Admin   S.O. News Service

ہزاری باغ ، 5 ؍فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا ) بڑؤاگاؤ چوک کے قریب واقع کالی مندر کے احاطے میں جانور کے گوشت کا ٹکڑا ملنے پر پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔اتوار کو واقعہ کی معلومات ملنے پر پولیس فورس پہنچا اورگوشت کے ٹکڑے کو ہٹا دیا۔ ادھر اس کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح علاقے میں پھیل گئی اور لوگوں نے احتجاج کرکے چوک جام کر دیا۔گاڑیوں کاٹریفک مکمل طور متاثرہوئی ۔مارکیٹ بندہو گئی۔ بجرنگ دل کے حامیوں نے مارکیٹ سے لے کر مختلف محلوں میں اس معاملے کو لے کر جلوس نکالا اور قصورواروں کوگرفتارکرنے کامطالبہ کیا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر صدر ایس ڈی او ششی رنجن بھی بڑاگاؤں پہنچے اور سیکورٹی کو مستعد بنانے کیلئے کوشش کی۔ پولیس فورس کوتعینات کر دیا گیا ہے ۔انتظامیہ کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش میں لگاہے۔ دونوں کمیونٹی کے لوگوں کومدعو کیاگیاہے۔


Share: